تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود عوام پر بوجھ کم رکھا ،وزارت خزانہ

کراچی (بیوروچیف) عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پاکستان حکومت نے عوام پر بوجھ کم رکھا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایران جنگ کے باعث خطے میں بڑھتی کشیدگی نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کو آسمان تک پہنچا دیا ہے تاہم پاکستان نے محتاط رویہ اپنایا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود عوام پر بوجھ کم رکھا گیا ہے، عالمی قیمتیں 27-71فیصد بڑھیں، پاکستان میں اضا فہ 22-24فیصد اضافہ کیا گیا۔وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی شرح بھی 25فیصد رکھی گئی، خطے کے اوسط 35فیصد کے مقابلے میں کم اضافہ کیا گیا ہے۔وزارت نے یہ بھی کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر 0فیصد سیلز ٹیکس برقرار رکھا گیا ہے۔ ان اقدامات سے مالی استحکام اور عوامی تحفظ کے درمیان توازن قائم رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں