تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) نیو یارک میں تیل کی عالمی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، کیوں کہ اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں اضافے اور عالمی طلب میں کمی کے خدشات نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو روسی تیل کی خریداری پر دی گئی دھمکیوں کے اثرات کو زائل کر دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 58سینٹ یا 0.84فیصد کمی کے ساتھ 68.18 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت میں 59سینٹ یا 0.89فیصد کمی ہوئی، جس سے یہ 65.70ڈالر پر آ گیا۔دونوں کنٹریکٹس میں گزشتہ روز 1فیصد سے زائد کی کمی ہوئی تھی، اور یہ گزشتہ ہفتے کی کم ترین سطح پر بند ہوئے تھے۔اوپیک اور اس کے اتحادی، جنہیں اجتماعی طور پر اوپیک پلس کہا جاتا ہے، نے اتوار کے روز ستمبر کے لیے یومیہ 5لاکھ 47ہزار بیرل تیل کی پیداوار بڑھانے پر اتفاق کیا، جس سے ان کی حالیہ پیداوار میں کٹوتی منصوبہ بندی سے پہلے ختم ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں