تیل کی قیمتوں میں اضافہ

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔گزشتہ روز اسرائیل نے قطری دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے دفتر پر حملہ کرکے حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا تھا۔اسرائیلی حملے میں حماس کے سینئر رہنما حلیل الحیا کے بیٹے اور معاون سمیت 5افراد شہید ہوئے جبکہ قطر نے اسرائیلی حملے کو ملکی خود مختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ڈیلو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 0.6فیصد اضافے کے بعد فی بیرل 62ڈالر 63سینٹ ہوگئی ہے۔اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 0.6 فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل قیمت 66 ڈالر 39 سینٹ ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں