تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر

اسلام آباد(بیوروچیف) امریکا ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں مزید 62سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 71اعشاریہ 39ڈالر فی بیرل ہوگئی۔امریکی خام تیل کی قیمت بھی 37سینٹ اضافے کے بعد 66اعشاریہ 21ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔دوسری جانب سونے کی قیمت بھی 107 ڈالر اضافے سے 5200ڈالر فی اونس کی سطح عبور کر گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ڈیل نہ کی تو ان کیلئے بہت برا ہو گا۔صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا تھا جنرل ڈینیئل سے منسوب ایران پر حملہ نہ کرنے کی خبریں جعلی ہیں، ایران سے ممکنہ جنگ سے متعلق غلط خبریں پھیلائی گئیں، ایرانی عوام عظیم ہیں، انہیں نقصان نہیں ہونا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں