تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔برینٹ خام تیل کی قیمت 83ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب ٹریڈنگ کے آغاز پر سونے کی قیمت میں بھی تقریباً 2فیصد اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی اونس قیمت 88ڈالرز کے اضافے سے 5176 ڈالرز ہو گئی۔علاوہ ازیں مختلف ممالک کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی برقرار ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کورین اسٹاک ایکسچینج میں 6 فیصد جبکہ جاپان میں 3 فیصد گراوٹ ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں