کراچی (بیوروچیف) پاکستان کی کامیابی سفارتکاری کے دنیابھر میں مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔پاکستانی سفارتکاری کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلانات کے بعد تیل کی قیمت میں 19 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔اس کے علاوہ برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 90 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔دوسری جانب دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی تیزی کے رجحانات دیکھے جا رہے ہیں۔بڑی اور طویل جنگ کا خطرہ فی الحال ٹلنے پر بزنس کمیونٹی نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔خیال رہے کہ ایران نے پاکستان کی دو ہفتیکی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی، ایران کے نئے سپریم لیڈر نے جنگ بندی کی منظوری دی۔ ایرانی میڈیا نے کہا کہ ایران مخالف بیان بازی سے ٹرمپ کی ذلت آمیز پسپائی ہوئی جب کہ ایرانی وزیر خا رجہ عباس عراقچی نے کہا ایران پرحملے رک گئے تو ایران بھی حملے روک دے گا، ایرانی فوج سے رابطے کیساتھ آبنائے ہرمز سے دو ہفتے تک محفوظ ٹرانزٹ ممکن ہے۔




