تین افرادکی گھر میں گھس کر خاتون سے بد اخلاقی کی کوشش

گوجرہ(نامہ نگار)تین افراد کی گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش۔چک نمبر160گ ب کی حاجرہ کنول نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیارکیاہے کہ وہ اپنی نند کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ گائوں مذکور کا سلیمان سلیم اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ ان کے گھر میں گھس گیا اور اسلحہ کے زور پر حاجرہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کے شور مچانے پراہل دیہہ جمع ہو گئے اور ملزمان فرارہو گئے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں