تین افراد کا خاتون پر تشدد مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)زبردستی گھر میں داخل ہو کر تین افرادنے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر342ج ب کی عذرہ پروین اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران محمد اکرام وغیرہ تین افراد زبردستی گھس گئے اور خاتون کوتشددکا نشانہ بناتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑ دئیے ۔شورواویلہ سن کر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے اس کی جان چھڑائی ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں