2

تین تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن تبدیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) CPO فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے تین تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن تبدیل کر دیئے۔ تھانہ کوتوالی میں تعینات سب انسپکٹر میاں ریاض کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غلام محمد آباد’ سب انسپکٹر عمران ریاض کو انچارج انویسٹی گیشن ماموں کانجن جبکہ سب انسپکٹر افضال بھٹی کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ صدر جڑانوالہ تعینات کیا گیا، جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں