تین حمل ضائع ہونا تکلیف دہ عمل تھا، آمنہ ملک

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ و ٹی وی میزبان آمنہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے یکے بعد دیگر تین حمل ضائع ہوئے، جس کے بعد انہیں ایک بیٹی ہوئی۔آمنہ ملک نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں دو بیٹیاں ہیں اور انہوں نے اپنے بچوں کی عادتیں خراب نہیں کیں، انہیں گھر کی سادی غذائیں کھانے کی ترغیب دی۔ان کے مطابق کبھی کبھار ان کے گھر آنے والے مہمان شکایات کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں