تین منزلہ پلازے میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریل بازار کے علاقے میں قائم تین منزلہ پلازے میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور دیگر سامان جل کر تباہ ہو گئے۔ تھانہ ریل بازار کے بالکل سامنے واقعہ تین منزلہ پلازے میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے پلازے میں موجود کپڑے سمیت دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ کر جل کر خاکستر ہو گیا۔ تاہم ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ تاہم کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے محفوظ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں