48

تین من مردار چکن ہوٹلز ، شوارما پوائنٹس پر سپلائی کیلئے لیجانے والا گرفتار

چنیوٹ(نامہ نگار)فوڈ اتھارٹی ان ایکشن شہریوں کو مردار چکن کھانے سے بچا لیا100 کلو سے زائد مردہ چکن برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروادیاتفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیم کا ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عمار جاوید کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمیشنر چنیوٹ سٹی کے ہمراہ مردہ مرغی سپلائی کرنے والے گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری لاہور روڈ چنیوٹ پرموٹر سائیکل کو معائنہ کی غرض سے ناکا لگا کر روکا گیا تو نیلے ڈرم میں 3.5من مردہ مرغیاں پائی گئی۔ جنکا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا ذرائع کے مطابق مردہ اور مردار چکن کو مبینہ طور پر شہر کے متعدد ھوٹلوں اور شوارما پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا جبکہ دوسری جانب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مردہ مرغیوں کو قبضہ میں لیکرموقع پر تلف کر دیا اور ملوث شخص کے خلاف تھانہ صدر چنیوٹ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے ملزم کو موقع پر گرفتار کروا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں