1

ثاقب ہرل ایم ڈی واسا فیصل آباد تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر واٹر ریسورسز ثاقب ہرل کو ایم ڈی واسا فیصل آباد تعینات کر دیا گیا جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا جبکہ ان کے پیش رو ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ کو لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ یاد رہے کہ نئے تعینات ہونیوالے ایم ڈی واسا فیصل آباد ثاقب ہرل ڈائریکٹر واٹر ریسورسز سمیت محکمہ واسا کے کلیدی عہدوں پر فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں