ثانیہ نے عماد سے معاملات تلخ ہونے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستانی آل رائونڈر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے کہا ہے کہ معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی۔ عماد وسیم کے بیان پر ردعمل میں ثانیہ اشفاق نے کہا کہ اس پورے معاملے میں ہر بات کا دستاویزی ثبوت موجود ہے، جو دھمکی دے رہے ہیں کہ دستاویزات پبلک نہ کروں، ان سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں بدلے کے لیے نہیں، اپنے اور بچوں کے لیے سچ بول رہی ہوں، ہر اس خاتون کیلئے بول رہی ہوں، جس کو خاموش کردیا جاتا ہے۔ ثانیہ اشفاق نے کہا کہ میرا گھر اجاڑا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں