ثروت گیلانی نے کیا خواتین کو پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے خبردار

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے خواتین کو پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے خبردار کردیا۔اداکارہ ثروت گیلانی نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل بریانی میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جس کے مرکزی کردار میں رمشا خان اور خوشحال خان شامل ہیں۔حال ہی میں ثروت گیلانی نے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور اس دوران پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے متعلق اظہار خیال کیا۔انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اسے سنجیدگی سے لیں اس سے پہلے کہ یہ ہاتھ سے نکل جائے۔ انہوں نے تیسرے بچے کی پیدائش کے فوری بعد پوسٹ پارٹم ڈپریشن علامات کا بھی تذکرہ کیا۔اداکارہ نے کہا کہ دماغی بیماریاں نظر نہیں آتیں اسی وجہ سے لوگ انہیں نظر انداز کرتے ہیں لیکن وہ موجود ہیں، بہت سی قابل خواتین دماغی صحت کے مسائل اور زچگی کے بعد کے ڈپریشن سے انجانے میں گزرتی ہیں اور ان کے گھر والوں کو بھی اس کا احساس نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں