اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان کی ایڈونچر ایتھلیٹ ثمر خان نے ایک اوراہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی۔ثمر خان نے انتہائی سخت موسمی حالات میں 300 کلومیٹر طویل فیل ران پولر چیلنج کامیابی سے مکمل کرلیا، جو سوئیڈن سے شروع ہو کر ناروے میں اختتام پذیر ہوا۔ یہ دشوار گزار مہم ڈاگ سلیج کے ذریعے مکمل کی گئی جس کے دوران منفی درجہ حرارت اور برفانی ہواں کا سامنا کرنا پڑا۔اس شاندار کامیابی کے ساتھ ثمر خان آرکٹک مہم مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئیں جس پر ملک بھر میں انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔




