ثناء جاوید نے دھوکہ دیا تھا’ گلوکار عمیر جیسوال کی تصدیق

کراچی (شوبز نیوز)عمیر جیسوال نے تصدیق کی ہے کہ ان کی سابقہ اہلیہ ثنا جاوید نے انہیں دھوکہ دیا تھا۔ عمیر جسوال ایک باصلاحیت پاکستانی گلوکار، موسیقار اور اداکار ہیں جو اپنی ہمہ جہت صلاحیتوں کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔انہوں نے ٹی وی پر کئی یادگار پرفارمنسز دی ہیں، جن میں کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانے چرخہ نو لکھا اور سمی میری وار شامل ہیں۔عمیر جیسوال نے اداکاری کی دنیا میں بھی اپنے جوہر دکھائے ہیں، وہ مور محل اور یلغار جیسے پراجیکٹ میں نظر آچکے ہیں۔ سال 2020 میں کورونا لاک ڈائون کے دوران عمیر جیسوال اور اداکارہ ثنا جاوید نے ایک سادہ تقریب میں شادی کی تھی، جس کے بعد یہ جوڑا کئی تقریبات میں ایک ساتھ نظر آیا۔تاہم دونوں کے درمیان تقریبا ایک سال تک خاموشی کے بعد جنوری 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا۔جس نے مداحوں کو حیران کر دیا کیونکہ بظاہر وہ اس وقت بھی اپنے اپنے شریکِ حیات کے ساتھ شادی شدہ تھے۔اس اعلان کے بعد شعیب ملک اور ثنا جاوید دونوں پر بے وفائی کے الزامات لگائے گئے، جن کی حال ہی میں عمیر جیسوال نے خود سوشل میڈیا پر بالواسطہ تصدیق کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں