18

جائیدادوں کے قانون میں بڑی ترامیم کی تیاری

لاہور(بیورو چیف)پنجاب میں متروکہ جائیدادوں کے قانون میں بڑی ترمیم کی تیاری کرلی گئی۔جعلی الاٹمنٹس اور غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیاگیاہے جس سے متروکہ املاک پر پرانے جعلی ریکارڈ کے استعمال کا راستہ بند ہوگا اورحکومت کو متروکہ جائیدادوں پر کنٹرول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔غیر قانونی قابضین کے لیے نئی درخواستوں کے دروازے بھی اس کے نتیجے میں بند ہوجائیں گے،متروکہ جائیدادیں اب عوامی مفاد اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے استعمال ہوں گی۔قانونی پیچیدگیوں کے خاتمے کے لیے نیا ترمیمی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جس کے بعدمتروکہ جائیداد مافیا کے خلاف قانون کے تحت بڑی کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں