جائیدادپرایکسائزڈیوٹی کا خاتمہ ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سنیئر راہنما،سابق وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجٹ میں حکومت کی جانب سے جائیداد کے لین دین پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا خاتمہ تاریخی ریلیف ہے اور مشکل ترین حالات میں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے ، کمرشل جائیدادوں، پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر7فیصد تک عائد کی گئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنا حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی کم کر دی گئی جس سے رئیل سٹیٹ کے شعبہ کو ریلیف ملے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود بہترین ٹیکس پیش کیا گیا ،تنخواہ دار طبقے کو بھرپو ریلیف دیا گیا ،حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں