جائیداد خریدنے کا جھانسہ دیکر2شہریوں کیساتھ ساڑھے4کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جائیداد خریدنے کا جھانسہ دیکر چالاک ملزمان نے2شہریوں سے ساڑھے چار کروڑہتھیا لیے۔ پراپرٹی لیکر دی نہ ہی رقم واپس کی۔ رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ متاثرہ شہری منظور حسین نے کوتوالی پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ ملزم نوازسے پراپرٹی کا سوا دو کروڑ 80لاکھ میں طیہ کر لیا۔ اس نے رقم ادا کر دی تو پراپرٹی اس کے نام نہ کروائی اس طرح مدینہ ٹائون کے محمد اشفاق نے پولیس رپورٹ میں بتایا اس کے جاننے والے ملزم غلام محی الدین کے ساتھ سرگودھا روڈ پر جائیداد خریدنے کا ایک کروڑ 82لاکھ میں سودا طے کر کے رقم ادا کر دی۔ بعد ازاں مذکورہ بعض وجوہات پر سودا کینسل کر کے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو مذکورہ ملزم نے رقم کے بدلے میںچیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا ۔ جس پر پولیس نے جعلی چیک دینے پر مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں