جائیداد کا تنازعہ۔ بیٹے نے باپ اور 2بہنوں کو قتل کر دیا

اسلام آباد (بیوروچیف) جڑواں شہروں میں جائیداد کے تنازع پر تہرے قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے،جہاں بیٹے نے بزرگ باپ اور 2 بہنوں کو قتل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹائون کی حدود میں ترامڑی کے علاقے عرفان آباد میں ملزم محمد علی نے باپ محمود حسین اوربہن شبنم زاہدہ کوچھری کے وار سے قتل کیا،سفاک ملزم پھر راولپنڈی میں تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں اڈیالہ روڈ پر ثمر زار کے علاقے پہنچا اوردوسری بہن انجم زارا کو بھی مار ڈالا،گلے پرچھری کے وار سے شیرخوار بھانجا شدید زخمی ہوگیا،جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی انوسٹی گیشنزراولپنڈی رضا تنویر سپرا کا کہنا ہے کہ پولیس جیسے ہی اس کو اطلاع ملی چوکی انچارج اور ایس ایچ او موقع پر آئے ہیں،انہوں نے آ کے موقع سے بندے کو اریسٹ کیا،ابتدائی تحقیقات ہے اس میں یہی پتہ لگا ہے کہ جائیداد کے تناظر میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔اسلام آباد میں مارا گیا والد حساس ادارے کا ریٹائرڈ انسپکٹرجبکہ راولپنڈی میں قتل کی گئی بہن اسی سرکاری ادارے میں بطور کانسٹیبل ملازم تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں