57

جائیداد کی خاطر بد بخت بیٹے نے باپ کی ٹانگیں اور بازو توڑ دیئے

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سدھار میں گھر سے بے دخل بیٹے نے جائیدار کیلئے باپ پر تشدد کر کے ٹانگیں ،بازور توڑ دئیے،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سدھار میں رانا محمد سلیم نے اپنے بیٹے محمد شہزاد کو بوجہ نافرمانی گھر اور جائیداد سے بے دخل کر دیا تھا اسی وجہ سے بیٹے نے بازار میں سے اپنے والد کواغوا کیا اور گھر لے جا کر بیٹے اور بہودونوں نے منہ میں کپڑا دے کر کسی کے دستوںسے تشدد کرنا شروع کر دیا جس کے باعث والد کی ٹانگیں اور بازور ٹوٹ گئے محلے والوں نے شور شرابا سن کر بچانے کی کوشش بھی کی لیکن بیٹے نے کسی کی نہیں سنی اغوا کرتے وقت پولیس کو کال بھی کی گئی اس کے باوجود پولیس اپنی روایتی بے حسی دکھاتے ہوئے تاخیر سے پہنچی تب تک ملزمان تشدد کر کے فرار بھی ہو چکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں