جائیداد کے تنازعہ پر بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی،مخالفین کی فائرنگ سے 2افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے بھائی اور مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد لہولہان ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا، تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ شریف پورہ کے رہائشی شاہد کا اپنے بھائی امجد کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا گزشتہ روز دونوں بھائیوں میں تلخ کلامی ہو گئی تو ملزم امجد نے فائرنگ کر کے سگے بھائی شاہد کو زخمی کر دیا جبکہ تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 26 رب میں واقع غلام رسول کی شاپ کے سامنے عداوت کی بناء پر مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے مخالف اظہر عباس ولد ارشاد کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 129 رب کے رہائشی قیصر کا کہنا ہے کہ اس نے سرکاری زمین کی بولی میں حصہ لیا جس کا ملزمان کو شدید رنج تھا، ملزمان نے گھر جاتے ہوئے راستے میں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں