جائیداد کے تنازعہ پر ماموں نے بیٹوں سے ملکر بھانجے کو قتل کردیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) جائیداد کے تنازعہ پر ماموں نے بیٹوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے بھانجے ریسکیو 1122ملازم کو قتل کر دیا،وقوعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا،تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122ملازم عبدالناصر ولد سرور ساکن ہندی عیسیٰ نے تھانہ سٹی کی حدود محلہ انوار آباد میں رہائش رکھی ہوئی تھی عبدالناصر کا اپنے ماموں رائے محمد خاں کیساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہے گزشتہ روز اسی رنجش پر رائے محمد خاں نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے اپنے بھانجے کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق ناظر،ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں