جائیداد کے تنازعہ پر مشتعل افراد نے زہر دیکر کزن کو مار ڈالا

فیصل آباد (ساف رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ اچکیرہ میں جائیداد کے تنازعہ پر مشتعل افراد نے زہر دیکر چچا زاد کو موت کے گھات اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق اچکیرہ کے رہائشی الطاف نے بتایا کہ اس کے والد دوست محمد کا اپنے تایا زاد کزنوں اسلم وغیرہ کے ساتھ جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ چل رہا تھا، گزشتہ روز ملزمان نے گھر بلا کر مبینہ طور پر زہریلا مشروب پلایا جسکی وجہ سے اسکے والد دوست محمد کی حالت غیر ہو گئی تو جسے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں