جائیداد کے تنازعہ پر چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجے کو قتل کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ بخاری ٹائون میں جائیداد کے تنازعہ پر چچا نے بیٹوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 215ر ب بخاری ٹائون کے رہائشی محمد سرور ولد خیر دین نے بتایا کہ اس کا ملزم بھائی رمضان ولد خیر دین کے ساتھ دکان و مکان کی تقسیم کا تنازعہ چل رہا تھا وہ گذشتہ گھر میں بیٹے مبارک علی اور دیگر کے ہمراہ موجود تھا کہ ملزمان رمضان ولد خیر دین اپنے بیٹوں ابو سعید، علی یٰسین وغیرہ کے ہمراہ گھر داخل ہوا اور آتے ہی للکارا مار ا کہ جائیداد کی تقسیم نہ کرنے پر مزہ چکھا دو اور فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے مبارک علی زخمی ہو کر گر پڑا تو ملزمان ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔مضروب کو ہسپتال لانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں