4

جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع کمالیہ میں عوامی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں میں معیار، حفاظتی اقدامات اور بروقت تکمیل کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عبا س میلہ نے تحصیل کمالیہ میں جاری مختلف ترقیاتی اور عوامی منصوبوں کا تفصیلی فیلڈ وزٹ کیا۔ دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سب سے پہلے کمالیہ غلہ منڈی کا دورہ کیا جہاں صفائی، انتظامی امور اور بیوٹیفیکیشن کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غلہ منڈی میں جاری بیوٹیفیکیشن منصوبہ جلد از جلد اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں اور تاجروں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے محلہ بہلول والا میں واقع محمود لیڈیز پارک کا دورہ کیا اور وہاں ٹف ٹائل لگانے کے کام اور حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی مقامات پر تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران حفاظتی تدابیر کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام اور ورکرز کی جان و مال محفوظ رہے۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کمالیہ اقبال بازار میں جاری بیوٹیفیکیشن منصوبے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کر کے شہریوں کے لیے بہتر اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے۔ اس کے بعد انہوں نے چک نمبر 724 میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی سائیڈ ڈرین پر جاری کام کا معائنہ کیا اور منصوبے کو معیاری، دیرپا اور محفوظ بنانے پر زور دیا۔اسی طرح محلہ اسلام نگر میں جاری سیوریج پائپ لائن منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام کے دوران سیفٹی بیریئرز، وارننگ سائن بورڈز، رات کے وقت مناسب لائٹنگ اور متبادل ٹریفک انتظامات کو لازمی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور محفوظ انفراسٹرکچر فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے اور تمام منصوبے وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں