جامعہ الیاسیہ سے تعلیم پاکر جانیوالے طلبہ پاکستان کا اثاثہ ہیں

جڑانوالہ(نامہ نگار) جامع الیاسیہ رضویہ (اسلامک یونیورسٹی) فیصل آباد روڈ جڑانوالہ میں نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اس موقع پر اچھے نمبر حاصل کرنے والے طلبا کو انعامات سے بھی نوازا گیا اور اس کے بعد باقاعدہ شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا تقریب کی صدارت ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی نے کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ر نگز یب جڑانوالہ مہمان خصوصی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقرر ین نے کہا کہ فضا کو صا ف کرنے کیلئے جامعہ الیاسیہ کی طرح ہر پاکستانی کو شجرکاری میں حصہ لینا چاہیں جامع الیاسیہ میں عصری اور دینی تعلیم کا حسین امتزاج قابل تعریف ہے جامع الیاسیہ کا نظام تعلیم اور کارکردگی تسلی بخش ہے انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ الیاسیہ تعلیم کے ساتھ تربیت اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی طلبا کی صلاحیتوں کو اجاگر کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ یقینا اس ادارے سے تعلیم پا کر جانیوالے طلبا پاکستان کا اثاثہ ہیں اس ادارے سے تعلیم و تر بیت لیکر جانیوالے طلبا قوم کی رہنمائی کا بہترین فریضہ سر انجام دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ماحول کے پیش نظر ہمیں شجرکاری پر خصو صی توجہ دینی چاہیے پاکستان کو سرسبز اور اس کی فضا کو بہتر بنانے کیلئے ہر پاکستانی کو شجرکاری مہم میں عملی طور پر حصہ لیتے ہوئے درخت زیادہ سے زیادہ لگانے چاہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں