مکوآنہ (نامہ نگار) جامعہ بیت الہدیٰ کے طالب علم کی شاندار کامیابی جامعہ بیت الہدیٰ کے ہونہار طالب علم محمد عکراش عبدالرحمن نے لاہور میں منعقدہ آل پنجاب مسابقہ کامل الحفظ مع تجوید میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ادارے، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ عظیم الشان مسابقہ قاری احمد میاں تھانو ی دامت برکاتہم عالیہ کی زیر نگرانی جامعہ دارالعلوم اسلامیہ لاہور، اقبال ٹان کامران بلاک میں منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر سے 200 سے زائد طلبا نے شرکت کی۔ مسابقے کا فائنل مرحلہ بیت نور ٹرسٹ، پی آئی اے سوسائٹی لاہور میں منعقد ہوا، جہاں محمد عکراش عبدالرحمن نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔




