جامعہ حبیبیہ کے متولی و مہتمم مولانا منیب الرحمن انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف علمی و روحانی شخصیت(ریٹائرڈ) ٹیچر مولانا منیب الرحمن لدھیانوی قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ مولانا منیب الرحمن لدھیانوی، رئیس الاحرار مولانا حبیب الرحمان لدھیانوی کے پوتے،مولانا محمد انوری لدھیانوی کے نواسے اور مولانا عزیز الرحمن انوری لدھیانوی کے داماد تھے۔ وہ سکول سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان دنوں کینال روڈ فیصل آباد محلہ فاروق آباد میں واقعہ مدرسہ جامعہ حبیبیہ کے متولی و مہتمم تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج 25 اکتوبر 2025 بروز ہفتہ بعد از نمازِ ظہر مدینہ ٹائون کینال روڈ والے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔انہوں نے سوگواران میں بیوہ، بیٹے، بیٹیاں اور سینکڑوں شاگرد چھوڑے ہیں۔ مولانا منیب الرحمن لدھیانوی سچے عاشق رسولۖ، خدا ترس اور نیک انسان تھے۔رابطہ: 03216644929

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں