جامعہ حقانیہ اکوڑہ میں دھماکہ کی شدید مذمت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ممبر اسلامی نظریاتی کونسل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن علما ومشائخ ونگ پنجاب صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکہ کی شدید مذمت۔ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولاناحامد الحق سمیت پانچ افراد کی شہادت قومی سانحہ ہے۔ دار العلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مولانا حامد الحق سمیت دیگر افراد کی دھماکہ میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھنانی سازشیں کررہی ہیں۔ مولانا حامد الحق خیبر پختونخواہ میں امن کے قیام کیلئے کوشاں تھے۔ صوبہ میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہر فورم پر اپنی موجودگی کو یقینی بناتے اور اپنا بھر پور فعال کردار ادا کرتے تھے۔ متفقہ قومی بیانیہ پیغام پاکستان کے بانی ارکان میں شامل تھے۔ ملک و ملت کیلئے ان کی قابل قدر خدمات ہیں جو کہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔۔مولانا حامد الحق سمیت شہدا کیلئے دعا گو ہیں۔ اللہ تعالی تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین، پسماندگان کو صبرجمیل اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں