جامع الیاسیہ رضویہ جڑانوالہ میں جشن نزول قرآن کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

جڑانوالہ(نامہ نگار) جامع الیاسیہ رضویہ اسلامک یونیورسٹی فیصل آباد روڈ جڑانوالہ میں جشن نزول قرآن کے حوالے سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔جس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان نے کی،تقریب میں مولانا اظہر مصطفی،صدر محفل ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی اور دیگر مقررین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ ادارہ تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ تعمیری مراحل میں بھی تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی برکت سے قرآن کریم کو آج اس امت کے چھوٹے چھوٹے بچے بھی یاد کرکے تراویح میں باقاعدہ سنا رہے ہیں مقررین نے بتایا کہ یہ ادارہ ہر میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے سالانہ امتحانات ہو یا ادبی پروگراموں میں مقابلہ جات کا موقع ہو ہر میدان میں یہاں کے طلبا نے نمایا ںپوزیشن حاصل کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور اس چیز کا تقاضا کرتا ہے کہ ہر پاکستانی اپنے سکیورٹی کے اداروں کے ساتھ ظہار یکجہتی کرے پاکستان کو کئی ممالک کی طرف سے خصوصا انڈیا مختلف بہانوں سے اس ملک کی سالمیت پر حملہ آور ہے تو دشمن کے خلاف ہم سب کو ایک قوم بن کے کھڑا ہونا چاہیے۔صدر محفل نے باقاعدہ کہا کہ ہماری تحریک اہلسنت پاکستان کے پلیٹ فارم سے باقاعدہ ہمارے چیئرمین پیر طریقت صاحبزادہ قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی نے اعلان کیا ہے کہ باقاعدہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے ہمارا ایک ایک کارکن اپنی جان کا نظرانہ پیش کرنے کیلئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پوری قوم کو متفق ہو کر اپنے ملک کی بقا کے لیے اپنے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر آرہی ہے ہمیں چاہیے کہ اس موقع پر بے سہارا طبقہ کو صدقہ فطر اور دیگر عطیات دیتے ہوئے محروم لوگوں کا خصوصا خیال رکھنا چاہیے تمام مقررین اور مہمانان گرامی نے ادارے کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا۔تقریب میں محترم محمد جمال شاہ،رائے قذافی ایڈوکیٹ،ملک حافظ عرفان،محمد صابر رضوی مولانا محمد فضل رسول، شیخ محمد اشرف،فاروق نیازی،احسن شاہ،حافظ وقاص اظہر،شیخ محمد نواز،میاں ریاض،میاں زاہد،حافظ شعیب رضا،شیخ امجد،شیخ فیضان، مولانا امیر علی نعیمی،مولانا عثمان علی چشتی،ملک اعجاز کے علاوہ بے شمار لوگوں نے شرکت کی اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں