22

جامع ایسا سیہ رضویہ کے فارغ التحصیل طلبہ ملک و ملت کا عظیم سرمایہ ہیں

جڑانوالہ(نامہ نگار)جامع الیاسیہ رضویہ (اسلامک یونیورسٹی) فیصل آباد میں الشھاد العالمیہ برابر ایم اے عربی اسلامیات کا کورس مکمل کرنیوالے طلبا کے اعزاز میں باقاعدہ ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کی صدار ت ناظم اعلیٰ تحریک اہلسنت پاکستان پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی نے کی تقریب میں صاحبزاد ہ محمد فضل رسول،مولانا محمد عاصم،مولانا بہادر علی اور مولانا بشارت غلام نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونیوالے طلبہ ملک و ملت کا عظیم سرمایہ ہے جامع الیاسیہ کی خصو صیت ہے کہ یہاں قرآن و حدیث کے ساتھ عصری تعلیم کا بھی حسین امتزاج موجود ہے۔صوبہ بہار کے وزیر اعلی کا مسلم خاتون کا نقاب اتارنے کی کوشش انتہائی شرمناک اور قابل مذمت عمل ہے۔مقررین نے کہا کہ فیضان محدث اعظم پاکستان ابوالفضل مولانا محمد سردار احمد چشتی قادری و شیخ الحدیث علامہ محمد الیاس ہزاروی جاری ہے اور ہر سال الحمد ِللہ یہاں سے ایک مکمل کلاس فارغ التحصیل ہو کے ملک وملت کی خدمت کیلئے نکل رہی ہے سال بعد درجنوں حفاظ کرام ،علما کرام اور عصری علوم کے حصول کے بعد کثیر تعداد میں طلبا ملک و ملت کی خدمت کیلئے میدان عمل میں اتر رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اس ادارے کا یہ خاصہ ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پہ خصوصی توجہ دی جاتی ہے طلبا کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی باقاعدہ حصہ لینے کا موقع دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں