جامع رضویہ تعلیم القرآن جڑانوالہ میں5طلباء نے قرآن پاک حفظ کرنیکی سعادت حاصل کرلی

جڑانوالہ(نامہ نگار) جامع رضویہ تعلیم القرا ن جامع مسجد بلال جڑانوالہ میں حفاظ کرام نے قران پاک کا آخری سبق سنا کر مکمل حفظ القران کرنیکی سعادت حاصل کی۔تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے پیر طریقت ڈاکٹر مفتی یونس رضوی ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان نے کہا کہ یہ ادارہ علاقہ کیلئے کسی عظیم نعمت سے کم نہیں ہے مقررین نے مزید کہا کہ یہ ادارہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دے رہا ہے اور اس ادارے میں باقاعدہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے،میاں حماد حسین ایڈوکیٹ صدر انتظامیہ مدرسہ نے کہا کہ اہل علاقہ اپنے مال کی زکو صدقہ فطر اور دیگر عطیات ادارے کے مستحق طلبہ کیلئے جمع کروائیں انشا اللہ یہ ادارہ اس سے بھی بہتر رزلٹ دیتا رہے گا حافظ محسن، حافظ مصطفی مدنی،حافظ عمر،حافظ ذالقرنین،حافظ احسان نے مکمل قران پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیں اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرنی چاہیے اور پوری قوم کو متحد ہو کر اپنی پاک ارمی کے پیچھے کھڑے ہونا چاہیے تاکہ انڈیا یا اس کیاتحادی افغانستان کی طرف سے کوئی دہشت گردی کی جائے تو اس کا مکمل منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔تقریب میں میاں حماد حسین ایڈوکیٹ صدر انتظامیہ مدرسہ،قاری ارشد،حسیب اعظم،حافظ عاصم خان،خواجہ عتیق،محمد اسحاق،ڈاکٹر مظفر حاجی خوشی محمد کے علاوہ بے شمار لوگوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں