55

جامع رضویہ تعلیم القرآن سے حفاظ کرام کی کثیر تعداد فارغ ہو رہی ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار)جامعہ رضویہ تعلیم القران جامع مسجد بلال محمد علی پارک جڑانوالہ میں حفاظ کرام کے اعزاز میں قرآن پاک مکمل کرنے پر ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس کی صدارت ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی نے کی،تقریب میں صدر محفل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ جامع رضویہ تعلیم القرآن سے ہر ماہ میں حفاظ کرام طلبہ و طالبات کی طرف سے فارغ التحصیل ہو رہے ہیں گزشتہ ماہ میں 59 طالبات نے مختلف شعبہ جات میں اسناد حاصل کرکے اپنی تعلیم کو مکمل کیا اور آج الحمدللہ حفاظ کرام کی ایک کثیر تعداد فارغ ہو رہی ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ یقینا علاقے کیلئے اللہ تعالی کی خاص نعمت ہے یہاں اتنی تعداد میں علما اور حفاظ پیدا ہو رہے ہیں انہوں نے کہا ہمارے پاس سینکڑوں طلبہ و طالبات مختلف شعبہ جات میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس ادارے کا خاصہ یہ ہے کہ یہاں پر تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی کی جاتی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے دیگر ادارے جامعہ قادریہ ہائیر سکنڈری سکول240موڑ،جامعہ فاطمہ الزہرا مہتاب مسجد اور جامع الیاسیہ ہائیر سیکنڈری سکول فیصل آباد روڈ جڑانوالہ جہاں پر دینی اور دنیاوی دونوں طرح کی تعلیم دی جا رہی ہے وہاں سے بھی مختلف شعبہ جات سے طلبہ فراغت حاصل کرکے ملک کی خدمت کیلئے نکل رہے ہیں اس موقع پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی خصوصا قاری محمد ارشد، قاری شہباز،حافظ شبیر،قاری وقار،سبحان زاہد،حافظ عبدالوہاب اور حافظ محمد طلحہ محمود کے والدین نے خصوصی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں