جڑانوالہ(نامہ نگار) جامع رضویہ تعلیم القرآن جامع مسجد بلال محمد علی پارک جڑانوالہ میں چند اور حفاظ کرام نے اپنا آخری سبق سنا کر حفظ قران مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے صدر محفل ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی نے کہا کہ الحمدللہ اس سال گزشتہ سالوں کی طرح جامع رضویہ تعلیم القرآن سے41علما اور حفاظ کرام فارغ التحصیل ہو کر دستار فضیلت حاصل کر رہے ہیں انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اتنی کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات کا فارغ التحصیل ہونا اس میں اساتذہ کرام کی انتھک محنت اور خلوص شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 24اپریل بروز جمعرات کو اس ادارے میں جامع کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت اور عرس مبارک محدث اعظم پاکستان علامہ محمد سردار احمد چشتی قادری و شیخ الحدیث علامہ محمد الیاس ہزاروی علیہ رحمہ منعقد ہو رہا ہے جس کے صدارت پیر طریقت صاحبزادہ قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان فرمائیں گے۔جبکہ شیخ الحدیث اساتذ العلما علامہ فضل سبحان مردان والے درس حدیث دیں گے علامہ صاحبزادہ ابوبکر اور مولانا علی حسنین ظفر خطابات فرمائیں گے ۔



