جامع مسجد الغوثیہ کمالیہ میں اجتماعی افطاری کا اہتمام

کمالیہ(نامہ نگار)البدر فانڈیشن کے زیر اہتمام جامع مسجد الغوثیہ چک 707گ ب میں ایک شاندار اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا گیا، جس میں اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی اور روح پرور ماحول میں روزہ افطار کیا۔افطار ڈنر کے انتظامات نہایت عمدہ انداز میں کیے گئے ، جسے شرکا نے بے حد سراہا۔ اس بابر کت موقع پر باہمی اخوت، محبت اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال دیکھنے میں آئی ۔ افطار ی کے اس پروگرام کے آرگنائزرز میں ماسٹر اشرف، چوہدری سجاد گجر، مشتاق گجر،سید عابد رضا شاہ بھاکری، غلام دستگیر گجر، چوہدری نثار احمد، سردار ارسلان صادق ، سردار جاوید اشرف کمالیہ کولنگ سنٹر اور چوہدری فریاد گجر جنرل سیکرٹری البدر فانڈیشن اینڈ اتھلیٹکس کلب 707گ ب کمالیہ شامل تھے ۔ مقامی افراد نے اس خوبصورت کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز معاشرے میں اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں