صفدرآباد(نامہ نگار)جامع مسجد قیوم صفدرآباد میں بروز جمعتہ المبارک بعد نماز مغرب مورخہ 5 جنوری 2024 ء کو ایک عظیم الشان محفل پاک بسلسلہ یوم صدیق اکبر رضی اللہ عنہ منعقد ہو رہی ہے ،جس کی صدارت خطیب صفدرآباد علامہ محمد فیض الرحمٰن کریمی فرمائیں گے ۔ خطیب پاکستان علامہ پیر سید شاہد حسین گردیزی آف سانگلہ ہل(حال خطیب جامعہ مسجد خالقیہ صفدرآباد)شان صدیق رضی اللہ عنہ کے موضوع پر روحانی خطاب فرمائیں گے۔اس محفل پاک کی سرپرستی مولانا عبد الجبار کریمی خطیب اعظم توکلی مسجد کریں گے ۔محمد بلال نقشبندی کریمی نے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ کو بتایا کہ ہر سال مسجد ہٰذا میں ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یوم وصال پر محفل پاک کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں عاشقان مصطفیٰۖ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہما سے محبت کرنے والوں کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔جملہ انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔
