جامن کے حیرت انگیز طبی فوائد

لاہور ( بیو رو چیف )موسم گرما کی شاندار سوغات، جامن اپنے کیمیائی خواص کے ساتھ بہت سے طبی فوائد بھی رکھتا ہے۔معدے اور آنتوں کی بیماریوں میں یہ ایک مفید غذا ہے۔ جامن میں موجود وٹامن اے اور وٹامن سی مجموعی طور پر آنتوں کی حرکات اور دیگر کیفیات کو بہتر بناتا ہے۔ یہ معدے کی گیس اور قبض میں بھی مفید ہے۔جامن میں ریشوں (فائبر)کی غیرمعمولی مقدار موجود ہوتی ہے اور کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں۔ اسے اپنی غذا میں شامل کرکے وزن گھٹانے میں مدد لی جاسکتی ہے۔سیاہ جامن کھانے سے پیاس کم لگتی ہے اور یہ خون میں شکر کی مقدار قابو میں رکھتی ہے۔ حکما اس کی گھٹلی اور پتوں کو ذیابیطس کے علاج میں تجویز کرتے ہیں۔اینٹی آکسیڈںٹس اور دیگر اجزا سے بھرپور جامن سینے کی رطوبت کم کرتا ہے۔ اسے کھانے سے سانس کی نالیاں صاف ہوتی ہیں اور سانس کا بہا بہتر ہوتا ہے۔ جامن کھانے سے کولیسٹرول میں کمی واقع ہوتی ہے اور بلڈ پریشر بھی معمول پر رہتا ہے۔ بعض اطباء کا خیال ہے کہ یہ دل کی شریانوں کی تنگی کو بھی کم کرتا ہے۔ وٹامن سی اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل جامن، دانتوں کیلئے بہت مفید ہے۔ جامن کا شربت پینے یا اس کا رس دانتوں پر لگانے سے دانت سے متعلقہ تمام مسائل کو دور کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں