جام شہادت نوش کرنے والے ماتھے کا جھومر ہیں

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا نے معرکہ حق میں شہید ہونے والے عظیم شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی میں سول سوسائٹی کے ہمراہ شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر شہدا پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو تاحیات یاد رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہدا کی تکریم زندہ قوموں کا خاصہ ہے ، اور وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ہیروز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ پوری قوم متحد ہے اور دشمن کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ ملک کی خاطر ہر فرد، حتی کہ بچے بھی اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔مقررین نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے پاکستان کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے ، اور افواجِ پاکستان ہماری بقا کی ضمانت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں