جانوروں کو گل گھوٹو کی ویکسین لگائی جا رہی ہے

سرگودہا (بیورو چیف)صوبائی وزیر لائیوسٹا ک سید عاشق حسین کرمانی ، پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک سردار عاصم شیر میکن اورسیکرٹری لائیوسٹاک کی ہدایت اور وڑن کے تحت محکمہ لائیوسٹاک تحصیل شاہ پور نے متعدی بیماریوں خصوصا منہ کھر اور لمپی سکن ڈیزیز کے بچائواو رروک تھام کیلئے مویشی پال حضرات کے ساتھ لائیوسٹاک بیٹھک کا انعقاد کیاجارہاہے اس موقع پر محکمہ لائیوسٹاک کے افسران مویشی پال حضرات کو متعددی بیماریوں او رگرمیوں میںچچڑوں سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچائواو روک تھام کیلئے مہم چلا رہے ہیں تاہم اس ضمن میں ڈاکٹر طاہر حیات گوندل، ڈاکٹر نویدالحسن اور ڈاکٹر طارق جاوید نے موضع خورشید جہان آباد اور موضع منگڑیل میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ،ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ کی سرپرستی میںمویشی پال حضرات کو متعددی بیماریوں سے بچائو کیلئے آگاہ کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں