جانوروں کی باقیات پگھلا کر آئل تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے حبیب ٹائون میں کامیاب چھاپہ مار کر جانوروں کی باقیات پگھلا کر مضر صحت آئل تیار کرنے والا یونٹ پکڑلیا۔ ایک ہزار کلو چربی و باقیات سے تیار آئل قبضہ میں لیکر یونٹ کوسیل کر دیا۔تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع ملی تھی کہ حبیب ٹائون میں جانوروں کی چربی اور باقیات کو پگھلا کر جعلی آئل تیار کیا جا رہا تھا جس پر فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر 1ہزار کلو سے زائد مضر صحت آئل برآمد کر مشینری قبضہ میں لے لی اور یونٹ مالک کے پاس نہ مذکورہ آئل سوپفیکٹریز کو سپلائی کرنے کی کوئی دستاویزات موجود نہ تھی اور نہ مذکورہ آئل تیار کرنے کا لائسنس بھی موجود نہ تھا۔اور مذکورہ آئل میں لازم میٹانیل ذاتی بھی موجود نہ تھی جس کے استعمال سے چربی سے نکالنے والا آئل کھانے کے آئل میں استعمال نہیں ہوسکتا، جبکہ مذکورہ آئل کو کوکنگ آئل میں شامل کر کے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں