جان بچانیوالی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)اعصاب شکن بجلی کے بلوں نے غریبوں ،ناداروں اور سفید پوشوں کے گھروں میں معاشی تباہی مچا دی ہے غریب افراد بجلی کے بل ادا کریں یا اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کمائیںان خیالات کا اظہار انجمن آڑتھیاں غلام محمد آباد رجسٹرد فیصل آباد کے صدر ملک اشرف علی قادری ،جنرل سیکرٹری رانا عمران جگنو سینئر نائب صدر رانا خالد محمود منج ،سینئر بزرگ رہنما بابا عبد اسلام طور ، نائب صدر حاجی سجاد جٹ ،احسان الہی طور و دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کی چمڑی کب تک اترتی رہے گی ؟ ابھی IMF کے پیش کردہ بجٹ کی سیاہی خشک نہیں ہوئی کہ حکومت نے بجلی، گیس جان بچانے والی200 ادویات کی قیمتوں میںاضافہ کردیا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور اسکی شدید مذمت کرتے تنگدست غریبوں پر اتنا بوجھ نہ ڈالیںبجٹ خسارہ ختم کرنے کیلئے IMF کی ہدایت پر عوام کو مہنگائی میں جکڑنا اور انہیں قر بانی کا بکرا بنانا انتہائی ظلم و نا انصافی ہے تاجر رہنماوں نے کہا ہے کہ بجلی ،گیس،ادویات او ر چینی سمیت روز مرہ استعمال کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میںاضافہ پر گہری تشویش کا اظہار اتحادی حکومت نےIMF کی ہدایت پر غریب عوام کو مہنگائی و بے روزگاری کی زنجیروں میںجکڑ رکھا ہے ہو انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل کی کہ عوام سے جینے کا حق چھیننے کی بجائے زمینی حقائق کے پیش نظر انہیںریلیف دیا جائے کیونکہ اب ان میں مہنگائی کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رہی انہوںنے کہا کہ غیر ملکی قرضوں کے بوجھ سے نجات حاصل کرنے کیلئے خود انحصاری کا راستہ اپناناہوگا ملک کا ہر چھوٹا بڑا جانتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں