جاوید شیخ نے عمران ہاشمی کو اوقات یاد دلادی، بڑا انکشاف

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارو پروڈیوسر جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا، جس پر انہوں نے عمران ہاشمی کو ان کی اوقات دلادی تھی۔سینئر اداکار جاوید شیخ نجی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آئے دلچسپ واقعے کا ذکر کیا، میزبان نے ان سے سوال کیا کہ عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟جس پر انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران ہاشمی نے ان کے ساتھ پہلی ملاقات کے دوران نامناسب رویہ اختیار کیا، جس پر انہیں دکھ ہونے کے ساتھ ساتھ شدید غصہ آیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک شوٹنگ کے سلسلے میں جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹائون گئے تھے، جہاں عمران بھی پہنچے اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان کے ساتھ اور کس کس کو فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں