جاپانی انویسٹرز کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب ایک بڑی مارکیٹ ہے جس سے جاپانی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں وزیراعلیٰ نے بیرونی تجارت کے جاپانی ادارے (جیڑو) کے صدر نوری ہیکو اشیکورو سے ملاقات کی نوری ہیکواشیکورو نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ جاپان کا خیرمقدم کیا وزیراعلیٰ پنجاب نے جاپان کے انویسٹرز کو پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی’ پنجاب کے نجی اور سرکاری شعبے کے ساتھ جیڑو کو مشترکہ منصوبوں کے آغاز اور جاپانی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں مصنوعات کی تیاری اور اسمبل کرنے کی بھی دعوت دی’ ٹیکس فری اسپیشل زونز میں زمین مفت فراہم کرنے کی سہولت دے رہے ہیں وزیراعلیٰ نے جاپانی کمپنیوں کو نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی پارکس بنانے کی بھی دعوت ‘وزیراعلیٰ نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع کے بارے میں جاپان ایکسٹرنل ٹریڈآرگنائزیشن (جیڑو) کے سربراہ کو آگاہ کیا وزیراعلیٰ نے کہا پنجاب مڈل ایسٹ اور افریقہ کے لیے مینوفیکچرنگ کا مرکز بن سکتا ہے پاکستان نوجوانوں کی اکثریت رکھنے والا ملک ہے چاہتے ہیں کہ جاپانی کمپنیاں پنجاب میں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے میں ساتھ دیں پنجاب میں 20آپریشنل اکنامک زونز غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے دستیاب ہیں،، وزیراعلیٰ نے ہنڈا کمپنی کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ نوریا کا بہارا سے ملاقات کی حکومت پنجاب اور ہنڈا کمپنی کے درمیان سٹریٹجک تعاون بڑھانے’ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اور اسمبلنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے کلچر کے فروغ کیلئے ہنڈا کے تعاون کو سراہا جائے گا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ بننے کا پوٹینشل ہے، پنجاب سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے سکلڈلیبر کے ساتھ الیکٹرک گاڑیوں کی اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ کیلئے آئیڈیل مقام ہے وزیراعلیٰ نے کہا پنجاب کے شہری اور نیم شہری علاقوں میں الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس کے لیے بیٹری چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنا چاہتے ہیں” وزیراعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی دورہ جاپان کے موقع پر جاپانی انویسٹرز کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت صوبہ کی ترقی کی جانب اہم قدم ہے بلاشبہ پنجاب ایک بڑی مارکیٹ ہے جس سے جاپانی سرمایہ کار بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں پنجاب حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبہ میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے جبکہ سکیورٹی کے بھی انتظامات کئے جاتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے مؤثر اقدامات ترجیحات میں شامل ہیں اسپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات دی جا رہی ہیں جس سے بیرونی سرمایہ کاروں کا پنجاب پر اعتماد بڑھ رہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے دور اقتدار کے قلیل عرصہ میں صوبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے جو کوششیں کی ہیں وہ قابل تعریف ہیں ان کا دورہ جاپان بھی کامیاب ہو گا جس کے نتیجہ میں جاپان کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں