63

جبالیہ کیمپ پر پھر اسرائیلی حملہ

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں، بحریہ، توپخانے اور فوجی ٹینکوں سے بمباری و گولہ باری کا سلسلہ نہ رک سکا، یورپی یونین، عرب ممالک اور عالمی برادری کی مذمت کے باوجود اسرائیلی طیاروںنے غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ پر دوبارہ بم برسادیئے، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ہوگئیں، مزید درجنوں افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی ایک بیکری پر بھی بمباری کردی جہاں سیکڑوں افراد قطار لگائے روٹی لینے کیلئے کھڑے تھے، حملے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں