33

جب کوچ یا چیف سلیکٹر بننے کی آفر ہوئی تودیکھوں گا ‘ انضمام الحق

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر کے لیے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا، جب کوچ یا چیف سلیکٹر کی آفر ہوگی تو دیکھوں گا۔انضمام الحق نے لاہور میں تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم پر پریشر نہیں ہے لیکن کپتانی وقت کے ساتھ ہی آتی ہے ، انہیں مزید کپتانی کا موقع ملنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی پر پریشر ہو تو اس کی پرفارمنس متاثر ہوتی ہے ، بابر اعظم کی تینوں فارمیٹ میں پرفارمنس بہترین ہے ۔سابق کپتان نے کہا کہ کھیلوں سے متعلق پاکستان کا مؤقف ہمیشہ مثبت رہا ہے ، افغانستان ہو یا انڈیا، کرکٹ کھیلنی چاہیے ۔انضمام الحق نے کہا کہ فارن کوچ ہی پاکستانی ٹیم کا حل نہیں، پاکستانی کوچز بھی اچھے ہیں، میرے دور میں مکی آرتھر نے بہت اچھا کام کیا تھا، ہمارے کوچز ثقلین مشتاق اور محمد یوسف بھی اچھا کام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں