32

ججز ایشو پر نواز شریف فریق بننے کیلئے بضد

اسلام آباد(عظیم صدیقی )حکومت ، مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کے حوالے سے اگلے دس دن انتہائی اہم قرار دیئے جارہے ہیں انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے عید اور عید کے بعد جاتی امراء اور مری میں اہم مشاورت کی ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں نواز شریف پارٹی کی صدارتی ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں اس سلسلے میں پارٹی جنرل کونسل کا اجلاس بلا کرمیاں نواز شریف کو صدر بنایا جائیگا تاکہ پارٹی کی گرتی ساکھ کو سنبھالا دیا جاسکے اور ”ووٹ کو عزت دو ” کے بیانیے کو آگے بڑھایا جاسکے ، میاں نواز شریف سے کچھ مشترکہ دوستوں نے بھی ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں قائل کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ ججز ایشو پر سپریم کورٹ میں فریق نہ بنیں کیونکہ اس سے حکومت اور فیصلہ سازوں میں دوریاں آسکتی ہیں لیکن میاں نواز شریف ابھی تک بضد ہیں اور وہ سپریم کورٹ میں فریق بننے کی درخواست دے سکتے ہیں کیا انہیں خاندان والے منا لیں گے یا نہیں دو چار روز میں صورتحال واضح ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں