36

جج 20دن کی چھٹی پر چلے گئے

اسلام آباد (بیوروچیف)سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین20دن کی چھٹی پر چلے گئے۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے سائفر کیس کو نمٹانے کے لیے قائم کی گئی خصوصی عدالت (آفیشل سیکرٹس ایکٹ)کے لیے ایک نیا جج مقرر کیا ہے۔وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی عدالت کا چارج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کو سونپا گیا ہے۔انہیں حال ہی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی)کے خصوصی جج کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی چھٹی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے منظور کی، جو دارالحکومت کی خصوصی عدالتوں کے انسپکشن جج بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں