4

جدید واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ ،فیصل آباد کے عوام کیلئے بڑا تحفہ ہے،شیخ اعجاز احمدسٹی صدر ن لیگ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سٹی صدر شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ کی ڈویژنل کمشنرراجہ جہانگیر انور سے ملاقات ،فیصل آباد کی تعمیرو ترقی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ، شیخ اعجاز احمد نے فیصل آباد کی تعمیر ترقی کے حوالے سے بہت کم عرصہ میں شاندار کارکردگی پر کمشنر راجہ جہانگیر انور کو خراج تحسین کیا،کمشنر راجہ جہانگیر انور نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے شروع کئے گئے منصوبوں اور ان پر کام کی رفتار کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی اور فیصل آباد کی ہر یونین کونسل لیول پر عوامی نمائندگان کی رائے کے مطابق ترقیاتی کام شروع کرنے ، فنڈز کے اجرا اور شفافیت پر فوری اقدامات کرنے کا اعادہ کیا۔ میٹروبس پراجیکٹ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،شیخ اعجاز احمد نے کہا کہ ہیلمٹ کی قیمتوں میںخود ساختہ اضافہ پر کنٹرول کا موثر میکنزم بنایا جائے۔کمشنر جہانگیر انور نے کہا کہ اس کے بارے میں کام شروع کر دیاگیا ہے۔قیمتیں بڑھانے والوں کیخلاف کارروائی کی جا ئے گی،شیخ اعجاز احمد نے کہا کہ 56 ارب روپے کی خطیر رقم سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے جدید واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین سنگ بنیاد رکھ گئے ہیں جو فیصل آبادکے عوام کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے، انشااللہ فیصل آباد کے لوگ مستقبل قریب میں بھی ایسی خوشخبریاں سنتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں